جے ایس بینک اور جاز کے درمیان معاہدہ

07 نومبر 2017

کراچی (کامرس رپورٹر) جے ایس بینک اور جاز کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس جاز صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کی سہولیات تک رسائی ممکن ہوگی۔ جاز کیش پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے جے ایس بینک کے صارفین ڈیبٹ کارڈ کے طرز پر آن لائن خریداری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتیں ہیں جس کے بعد کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ تقریب سے کامران جعفر‘جاز کی نمائندہ انیقا افضل سندھونے خطاب کیا۔