سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے آئی پی اومارکیٹ انوویشن ایوارڈ حاصل کرلیا!

07 نومبر 2017

کراچی(کامرس ڈیسک) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے 2016/17آئی پی او مارکیٹ انوویشن ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔ سی ڈی سی کوسینٹرلائزڈای آئی پی اوسسٹم( CES) کونافذ کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی کاوشوں کے اعتراف میں لاہور میں ہونے والے SAFE PSX Pakistan IPO Summit 2017 میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔