190 یہودیوں کا پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا، بیحرمتی کا ارتکاب
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این/آن لائن)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز مزید 190 یہودی قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے نہتی خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مار مار کر لہولہان کر دیا۔