سعد حریری کی شاہ سلمان سے ملاقات‘ سازش کے ثبوت نہیں ملے: لبنانی فوج

07 نومبر 2017

ریاض‘ بیروت (اے این این/ اے ایف پی/این این آئی) سعد الحریری کی جانب سے جان کو خطرے کے خدشات پر لبنانی فوج نے کہا انہیں سابق وزیراعظم کیخلاف کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ بحرین نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے، محتاط رہنے اور اندرونِ ملک غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ادھر ریاض میں شاہ سلمان سے لبان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے ملاقات کی۔ لبنان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ‘ داخلہ بھی موجود تھے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کہہ چکے ہیں سعد نے سعودیہ کے دبائو پر استعفیٰ دیا۔