ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کریں: محسن شیخانی

07 نومبر 2017

کراچی(کامرس رپورٹر) رئیل اسٹیٹ اینڈ انویسمنٹ پاکستان ایکسپو کے زیرِ اہتمام سب سے بڑا پراپرٹی شو 8 اور 9 دسمبر کو شارجہ میں منعقد کیا جائیگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایونٹ میں کراچی، اسلام آباد ، لاہور، فیصل آباد سمیت ملک بھر سے اور دنیا کے مختلف ممالک سے بلڈرز، سرمایہ کار اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ آباد کے سابق چیئرمین محسن شیخانی شو کے سلسلے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں محسن شیخانی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ گوادر میں سی پیک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں اس وقت گوادر سی پیک پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ اینڈ انویسمنٹ ایکسپو شارجہ شو میں نئے پراجیکٹس سرمایہ کاروں کی ترجیحات میں شامل ہونگے۔ شو سے پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہونگے۔ وجود میڈیا کے سی ای او عدنان اقبال نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شو شارجہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں شرکت سے سرمایہ کاروں کو بے پناہ فوائد حاصل ہونگے۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرف شو میں نئے پراپرٹی پراجیکٹس توجہ کا مرکز بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سمیت دنیا کے کئی ممالک سے کئی انویسٹرز پراپرٹی شو میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے، شو سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع دستیاب ہونگے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...