فیشن فٹ وئیر برینڈ ریف لینڈ کے تحت ڈیلرز میٹ 2017

07 نومبر 2017

لاہور(پ ر)فٹ وئیر برینڈ ریف لینڈنے فلیٹیز ہوٹل لاہورمیں اپنے ڈیلرز میٹ 2017کا انعقاد کیا۔تقریب کامقصد اپنے پارٹنرز کی حمایت اورکوششوں کو سہرانا تھا۔مستقبل کے اہداف کو مستحکم کرنے اور موجودہ کامیابی کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ تقریب میں سال 2018 کے موسم گرما اور سرما کی شو کولیکشن بھی دکھائی گئی۔نئی کولیکشن میں ایسے شاندار ڈیزائن پیش کئے گئے جو فیشن میں دلچسپی رکھنے والے افراد نظر انداز نہیں کر سکیں گے۔ریف لینڈ کی تمام ٹیم نے تقریب میں شرکت کی اور کمپنی اور اس کے ڈیلرزکی مسلسل اور دیرپا ،پارٹنرشپ کی داد دی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ برینڈ کے لئے کامیابی کی نئی راہیں ہموار کرے گی۔ علاوہ ازیں مہمانوں نے 2018 کی شو لائن اور اس کے معیار کی تعریف کی۔