حیدرآباد میں پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیاجائے: ضیاء الدین

07 نومبر 2017

حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیا ء الدین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ حیدرآباد کی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت سے حیدرآباد کے مختلف تجا رتی مراکز اور صنعتی اداروں کے 400سے زائد ٹیلیفون 20دنوں سے بند پڑے ہیں ، ان میں سائٹ حیدرآباد ، سبزی و فروٹ منڈی ،حالی رو ڈ ، کلاتھ مارکیٹ، شاہی و صرافہ بازار ، ہیرآ باد اور لطیف آباد کے بیشتر علاقے شامل ہیں ۔ ٹیلیفون لائنوں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس ، اسما رٹ ٹی وی بھی بند پڑی ہیں ، صارفین کی شکایات پر لائنوں کی مرمت اور ایکسچینج کی مرمت ، ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی سمیت مختلف حیلے بہانوں سے کام لیا جا رہا ہے ، لائن مین علیحدہ چارجز وصول کر رہے ہیں ، ترقی پذیر ممالک مواصلا تی میں ترقی کر رہے ہیں جبکہ ہما را سسٹم مزید پستی کی طرف جارہا ہے ، PTCLکے پرائیویٹائزیشن ہونے کے بعد سے PTCLکی کارکردگی مزید خراب ہوئی ہے،GMپی ٹی سی ایل بشمول انتظامیہ صارفین کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اورانتظامی غفلت سے کمپنی کو بھی بھا ری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، ایسا محسوس ہو تا ہے کہ حیدرآباد کا مواصلا تی رابطہ شہروں سے منقطع ہے، صنعتی و تجا رتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔