اترپردیش: ادویات کی عدم فراہمی 48گھنٹوں میں 30نوزائیدہ بچے ہلاک

07 نومبر 2017

نئی دہلی(اے این این)بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری ہسپتال میں 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ دو ماہ پہلے بھی اسی اسپتال میں ایک سو پانچ افراد ادویات نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں سرکاری اسپتال نوزائیدہ بچوں کیلئے موت کا پیغامبر بن گیا،48 گھنٹے میں 30نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے۔ بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوو کا کہنا ہے کہ پندرہ بچے نرسری میں جبکہ پندرہ بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔