مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم
کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالرکا اضافہ ہوگیااور سونے کی فی اونس بڑھ کر 1272 ڈالر کی سطح پرآگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہاجس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 53050رہی، دس گرام سونے کی قیمت45471 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780 روپے پرمستحکم ریکارڈ کی گئی۔