گولڈن ویمن آئٹمز نمائش کا افتتاح

07 نومبر 2017

کراچی(لیڈی رپورٹر)ویمن چیمبر ایسوسی ایشن سائوتھ اور Bells & Bells کے اشتراک سے کریک کلب میں ایک روزہ گولڈن ویمن آٹم ایگزی بیشن2017 کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح نامور تاجر اور بزنس مین گروپ کے سربراہ عقیل کریم ڈھیڈی نے کیا ۔ تقریب کے انتظامات میں ویمن چیمبر سائوتھ کی سرپرست حنا منصب خان، مسز نازلی عابد ، صدر رخسانہ عباس، سابق صدر فریدہ قریشی اورپیش پیش نظر آئیں۔ ایونٹ کی آرگنائیزر مسز نازلی عابد نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وہ تمام خواتین جو گھروں میں بیٹھی ہیں انہیں معاشی سرگرمیوں کا موقع دیکر انہیں مالی طور پر مستحکم اور خود مختار بنائیں ۔ ویمن چیمبر کی سرپرست حنا منصب خان نے کہاکہ یہ کچھ خواتین کو امپاور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ،نمائش سے خواتین انٹر پرینور کی تربیت ہوئی ہے اور انہیںسیلز کا تجربہ حاصل ہوا ۔ نمائش میں ویمن انٹر پرینور نے اپنے اپنے اسٹال پر آرٹس اینڈ کرافٹس ، جیولری، کاسمیٹکس ، ملبوسات، ٹیکسٹائل، جوتے، چپل، ہینڈ بیگز، چمڑے کی اشیاء سجارکھی تھیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...