سانحہ بلدیہ کے 4سہولت کار آزاد ہیں، منحرف رکن متحدہ سلمان بلوچ کا رینجرز کو خط

07 نومبر 2017

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ نے ڈی جی رینجرز سندھ کو خط لکھ دیا خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ کے چار سہولت کار اب بھی قانون کی قید سے آزاد ہیں خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سہولت کار افسران بلدیہ زون اور ڈی ایم سی ویسٹ سے تعلق رکھتے ہیں سہولت کاروں میں اکمل صدیقی، آصف بیگ، امیر علی اور شاہنواز بھٹی شامل ہیں سہولت کاروں نے رحمان بھولا کے ساتھ ملکر ملزمان کی مدد کی۔ تحقیقات پر اکمل اور امیر علی دبئی فرار ہو گئے تھے مرزا آصف اور شاہنواز بھٹی بھی منظر سے غائب ہو گئے تھے آج کل یہ چاروں افسران بلدیہ ٹاﺅن زون میں سر گرم ہیں میں انتظار میں تھا کہ یہ سہولت کار قانون کی گرفت میں آ جائیں گے۔ عبدالرحمن بھولا کو ماہانہ پیسے پہنچاتے رہے افسران نے 45لاکھ روپے تک کی جعلی سرکاری کوٹیشن کی فائلیں بھی بنائیں۔