خواجہ آصف کا ہنگری کے سفارتخانہ کا دورہ‘ سفیر سے ملاقات

07 نومبر 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے گزشتہ روز یہاںہنگری کے سفارتکانے کا دورہ کیا اور ہنگری کے قومی دن کی مبارکباد دی۔وزیرخارجہ نے ہنگری کے سفیر استوان سابو اور دیگر سفارتی عملے سے ملاقات بھی کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر مہمانوں کی کتا ب پر اپنے تاثرات درج کیے، انہوں نے ہنگری کی عوام کو 61سال پہلے انقلابی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں نئی تاریخ رقم کرنے پر داد دی۔ ہنگری کے سفیر نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...