سندھ ہائیکورٹ کے 5 ‘ پشاور ہائیکورٹ کے ایک جج کو مستقل کرنیکی سفارش

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میںمنعقدہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے 5
ججزجبکہ پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ان ایڈیشنل ججز میںجسٹس نسیم صدیقی، جسٹس خادم حسین، جسٹس عمر سیال ، جسٹس عدنان میمن ، جسٹس یوسف سید شامل ہیں۔پانچوں ججز کی مدت 29نومبر کو ختم ہونا تھی۔ اجلاس میںپشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمد ایوب کو بھی مستقل کرنے سفارش کردی گئی ہے۔جوڈیشل کمیشن کی سفارشات منظوری کیلئے ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی گئیں۔ جہاں سے یہ سفارشات وزارت قانون کے توسط سے حتمی منظوری کے لئے صدر مملکت کو بھجوائی جائیں گی۔