ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کروانے کیلئے ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کردیا

07 نومبر 2017

خانیوال (نامہ نگار،خبر نگار ، نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین ایڈہاک کمیٹی جاوید اقبال اور ممبر پروفیسر سید اشفاق حسین نے باقاعدہ ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمئپن شپ کروانے کا اعلان کردیا ہے جس میں ضلع بھر کی رجسٹرڈونان رجسٹرڈ کلبوں کو شامل کیا جائیگا ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ مورخہ12نومبر بروز اتوار صبح دس بجے شروع ہوگا مزید معلومات کیلئے سید آصف شاہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے اس موقع پر ایڈہاک رابطہ کمیٹی کے ممبر امیر خان خٹک، ملک نثار احمد بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ ٹورنامنٹ کمیٹی منیر انجم، سید میر ظہیر ترمذی ،ملک ظہور اعوان ،ایم آفتاب قریشی ،محمداشرف احمد شامل ہیں۔