انٹرا کالجیٹ جمناسٹک چیمپئن شپ پنجاب کالج نے اپنے نام کرلی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ جمناسٹک چیمپئن شپ پنجاب کالج نے اپنے نام کرلی ۔ زین ضیاء ، بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ پنجاب کالج ملتان نے 83.60 پوائنٹس کیساتھ پہلی ملتان پبلک کالج نے 64.60 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ علمدار کالج ملتان نے 48.80 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ایونٹ میں سپیرئیر کالج ملتان ، کپس کالج ملتان اور سنٹرل کالج ملتان نے بھی شرکت کی ۔