ویمنز فیڈ کپ کا فائنل بیلاروس اور امریکا کے مابین 11 اور 12 نومبر کو کھیلا جائے گا

07 نومبر 2017

منسک (اے پی پی)ویمنز فیڈ کپ 2017ء کا فائنل 11 اور 12 نومبر کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں کھیلا جائے گا۔ ٹائٹل کے حصول کیلئے بیلاروس اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈ کپ کے 55 ویں ایڈیشن کے ورلڈ گروپ سٹیج میں بیلاروس، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، سپین، سوئٹزرلینڈ اور امریکا کی ٹیموں نے شرکت کی۔ فروری میں ہونے والے کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک، بیلاروس، امریکا اور سوئٹزرلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ اپریل میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں امریکا نے جمہوریہ چیک اور بیلاروس نے سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ میگا ایونٹ کے فائنل مقابلے 11 اور 12 نومبر کو منسک میں کھیلے جائیں گے۔