درزی کی دکان بند، تیری اگلی سلائی وندرم میں ہوگی ، ضرور آنا ،راس ٹیلرکا سہواگ کو کراراجواب

07 نومبر 2017

نئی دہلی (آئی این پی ) کیوی کرکٹر راس ٹیلر نے بھارتیوں کی ایسی کلاس لی کہ انتہا پسند منہ تکتے رہ گئے، وریندر سہواگ بھی لاجواب ہوگئے ۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گھر کے شیروں نے کیویز سے منہ کی کھائی تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راس ٹیلر نے کچھ ایسا کیا کہ سب کے منہ بند ہو گئے۔راس ٹیلرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بند ٹیلر شاپ کی تصویر شیئرکی اور اپنے پیغام میں وریندر سہواگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ درزی کی دکان بند، اگلی سلائی تری وندرم میں ہوگی ، ضرور آنا ۔وریندر سہواگ کواور تو کچھ نہ سوجھا، جھٹ ست ٹیلر کی ہندی کی تعریف کرڈالی۔