دوستانہ کرکٹ میچ ، مسلم جمخانہ نے جناح کلب کو 38 رنز سے مات دیدی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوستانہ کرکٹ میچ میں مسلم جم خانہ کلب نے جناح کرکٹ کلب جہانیاں کو 38 رنز سے مات دیدی ۔ مسلم جم خانہ کلب نے 6 وکٹوں پر 278 رنز بنائے ۔ ظہیر عباس 95 اور علی رضا نے 76 رنز بنائے ۔ شاہد گل ، 3 اور فہیم نے 2 وکٹ حاصل کی ۔ جناح کرکٹ کلب جہانیاں کی ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ شاہد عمران نے 88 ، عمران 59 اور علی نے 46 رنز بنائے ۔ ماجد 4، طارق رفیق 3اور شکیل نے 2 وکٹ حاصل کی ۔