58 ویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ایم سی سی کے زیر اہتمام 58 ویں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ میں وینس کرکٹ کلب ملتان نے ملتان جم خانہ کرکٹ کلب کو 115 رنز سے ہرادیا ہے ۔ وینس کرکٹ کلب نے تمام وکٹوں پر 200 رنز بنائے ۔ عثمان محمود نے 49 ، شہریار 39 ، یونس 29 اور طاہر 21 اور اظہر نے 15 رنز بنائے ۔ عباس نے 4عدیل اور محبوب نے 2، 2 شاکر قیوم نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ ملتان جم خانہ کی ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ عثمان محبوب نے 5 ، اظہر اقبال ، ثناء اللہ 2، 2 ، شہان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔