دوستانہ کرکٹ میچ ، شاہین ینگ سٹار ٹاٹے پور نے متی تل کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

07 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر) دوستانہ کرکٹ میچ میں شاہین ینگ سٹار کرکٹ کلب ٹاٹے پور نے متی تل کلب کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔ متی تل کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 186 رنز بنائے ۔ قادر نے 60 رنز بنائے ۔ حماد طارق نے 4 وکٹ حاصل کی ۔ شاہین ینگ سٹار کلب نے مطلوفہ ہدف 5 وکٹوں پر مکمل کرلیا ۔ قیصر نے 84 ، خالد 38 اور اسلم نے 24 رنز بنائے ۔ مظہر نے 2 وکٹ حاصل کی ۔