نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ‘ ملک اسلم کالا کی ٹیم نے فائنل جیت لیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ ملک اسلم عر ف کالا کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا اور اسلم نوری پنجاب کی ٹیم رنر اپ رہی بستی بوعہ میں زیرانتظامیہ ملک عنصر بھابھہ ملک غلام عباس بھابھہ ملک کالا بھابھہ ملک سلیم اختر میاں علی سومرا صوفی محمد اکبر سومرا منعقد ہوا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں اسلم نوری پنجاب اور ملک اسلم عرف کالا بلوچستان کی ٹیمیں پہنچیں ملک اسلم عرف کالا کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا اور دوسرے نمبر پر اسلم نوری پنجاب کی ٹیم رہی۔