چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

07 نومبر 2017

لاہور( این این آئی)چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی ۔آسٹریلیا کے شہر میلبورن اور بنڈیگومیں منعد ہونے والے ایونٹ میںپاکستان اورمیزبان آسٹریلیا سمیت نیوزی لینڈ اورجاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔پاکستان ٹورنامنٹ کااپناپہلامیچ کل ( بدھ )کو میلبورن میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔پاکستان کے 16رکنی ٹیم سکواڈ میںمحمد عرفان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمر بھٹا نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میںامجد علی، عرفان ، ابوبکر محمود، عاطف ، مشتاق ، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس ، رضوان جونیئر، ارسلان قدیر، شجیح احمد، شان ارشاد ، عمر بھٹہ، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...