الاندلس تیکوانڈو کبڈی صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے: عاشق بھٹہ

07 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر) الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی کے زیراہتمام چھٹا جونیئر بیلٹ پروموشن ٹیسٹ 09 نومبر بروز جمعرات 02 بجے بعد دوپہر الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی ہیڈ کوارٹرز باالمقابل فیڈریشن ہاؤس چاہ غلام محمد والا نزد نیو سنٹرل جیل ملتان منعقد ہو گا اس موقع پر یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام میں تقاریر بھی تقریب کا حصہ ہوں گی یاد رہے کہ الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی صحت مندانہ معاشرے کے قیام کے لئے سرگرم عمل ہے اس موقع پر صدر الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی محمد عاشق بھٹہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...