سلطان باہو فٹ بال کلب کچاکھوہ خانیوال کا چیمپئن بن گیا

07 نومبر 2017

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) اتحاد فٹ بال کلب کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال کلب چیمپئن شپ فلڈ لائٹ فائنل رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے سلطان باہو فٹ بال کلب کچاکھوہ اور فرینڈز فٹ بال کبیروالا کے درمیان کھیلا گیا سلطان باہو فٹ بال کلب نے 2-1سے جیت کر چیمپئن ٹرافی حاصل کرلی ہے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ ،گھوڑوں کے ڈانس اور ملی نغموں سے استقبال کیا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے میچ کے ریفری احسن چوہدری ،مہمان خصوصی پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمداشرف تھے ۔