باکسر محمد اسامہ اکرم نے پنجاب انٹر کالجیٹ باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

07 نومبر 2017

خانیوال (خبرنگار+نامہ نگار) پنجاب اولمپک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں پنجاب انٹر کالجیسٹ باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائن کے گرائونڈ میں کھیلے گے 60کلو گرامز کی ویٹ کٹیگری میں خانیوال کے معروف باکسر محمد اسامہ اکرم نے پنجاب کالج لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں گورنمنٹ سلامیہ کالج لاہور کے باکسر عبدالرزاق کو پوائنٹس پر شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔