صدر ممنون حسین کی پولینڈ کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش

07 نومبر 2017
صدر ممنون حسین کی پولینڈ کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے پولینڈ کو پاکستان میں توانائی‘ زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکشکی ہے۔ صدر نے یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں میں تجارت اور معیشت میں اضافہ ہو گا۔ صدر گزشتہ روز یہاں ایوان صدر میں پولینڈ کی سینٹ کے مارشل سٹیلا کارزیوسکی سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی‘ سینیٹر گیان چند پاکستان میں پولینڈ کے سفیر بھی موجود تھے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کا ایک دوست ملک ہے۔ پولینڈ نے پاکستان میں کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ صدر نے کہا کہ پاک پولینڈ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے پارلیمانی وفود کا تبادلہ ہوتے رہنا چاہئے۔ صدر نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ جی ایس پی پلس کا سمجھوتہ کرنے میں پولینڈ نے بڑا مثبت کردار ادا کیا جس پر پاکستان پولینڈ کا شکرگزار ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی وسیع گنجائش موجود ہے۔