بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

07 نومبر 2017

نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ (آج) منگل کو کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے ٗ بھارت نے پہلے میچ میں 53 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئٹی میچ (آج)منگل کو کھیلا جائیگا ۔