انٹرکالجیٹ والی بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج وہاڑی نے جیت لی

07 نومبر 2017

ملتان (سپورٹس رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ والی بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج وہاڑی نے جیت لی پنجاب کالج ملتان رنراپ رہا جبکہ گورنمنٹ کالج خانیوال نے تیسری پوزیشن حاصل کی خانیوال میں کھیلے گئے لیگ سسٹم پر آخری میچ میں جی سی وہاڑی نے جی سی خانیوال کو مات دیتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا وہاڑی کی ٹیم پورے ایونٹ میں ناک آؤٹ رہی پنجاب کالج کو ایک جبکہ جی سی خانیوال کی ٹیم کو دو میچوں میں شکست کا سامنا رہا پرنسپل جی سی خانیوال راؤ ندیم مہمان خصوصی تھے۔