فیسٹیول کرکٹ میچ، عبدالرزاق کلب نے انور شہید خانیوال کو5رنز سے ہرادیا

07 نومبر 2017

خانیوال ( خبرنگار، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ سپورٹس گرائونڈ پرانا خانیوال میںکھیلے گئے ایک فیسٹول میچ میں عبدالرزاق کرکٹ کلب خانیوال نے انور شہید کرکٹ کلب خانیوال کو پانچ رنز سے ہرادیا عبدالرزاق کرکٹ کلب خانیوال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس آورز میں 207رنز بنائے محمدوسیم نے 76،محمداشرف نے 35رنز بنائے انور شہید کرکٹ کلب خانیوال کی جانب سے بائولنگ میں عاطف قدیر نے 3وکٹ، صفدر نیازی نے دو،عمر عمران نے دو وکٹ حاصل کیں وقفہ کے بعد انور شہید کرکٹ کلب خانیوال کی پوری ٹیم 202رنز بناکر آئوٹ ہوگئی عمران مون نے 60،محمدصدیق نے 48رنز،اور معرو نے 20رنز بنائے عبدالرزاق کرکٹ کلب خانیوال کی جانب سے بائولنگ میں محمدعمیرنے تین، امتیاز علی نے 2وکٹ حاصل کیں ۔