فرانس،پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیک سوک نے اپنے نام کر لیا

07 نومبر 2017

پیرس(آئی این پی ) فرانس میں پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل امریکا کے جیک سوک نے نام کر لیا ہے ۔ انہوں نیسربیا کے فلپ کو شکست دی ۔ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کے جیک سوک اور سربیا کے فلپ مد مقابل ہوئے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ امریکی کھلاڑی کو دلچسپ کھیل کے بعد پہلے سیٹ میں سات پانچ سے شکست ہوئی ۔ جیک سوک نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کر کے اگلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا ۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے با آسانی چھ ایک سے فتح سمیٹ کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔