لاہور ، فیروز والا میں ڈاکے، چوریاں، شہری لاکھوں سے محروم ، پولیس کیخلاف احتجاج

07 نومبر 2017

لاہور+فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوﺅں نے تھانہ شاد باغ کے علاقہ میں کاشف کے سے2لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ شاہدرہ کے علاقہ میں نعیم کے گھر سے 2لاکھ40ہزارمالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ مناواں کے علاقہ میں عباس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 80ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ ملت پارک کے علاقہ میں ثاقب کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ50مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ مسلم ٹاﺅن کے علاقہ میں صادق کے گھر سے 3لاکھ 40ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں اعجاز کے گھر سے 2لاکھ60ہزارمالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیا گیا موبائل فون جبکہ برکی میں شہروز، ڈیفنس بی میں مقصود کی گاڑیاں اور گارڈن ٹاﺅن میں نعیم ، مغل پورہ میں نواز ، شمالی چھاﺅنی میں جاوید ، اچھرہ میں فاروق اور ریس کورس میں عرفان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ جبکہ فیض آباد کا رہائشی محمد افضل اپنی فیملی کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ کوٹ محمد کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر انہیں روکا اور لوٹ لیا۔ غازی پور کے قریب ڈاکوﺅں نے الیاس سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ دھول کے قریب محمد حفیظ اسکے دوست کو روک کر لوٹ لیا ان سے ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، ڈاکوﺅں نے اشرف کے بیٹے اور اسکے ساتھی کو روک کر لوٹ لیا، ان سے نقدی اورموبائل چھین کر فرار ہو گئے مسلسل ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈاکے /چوریاں