لاہور ہائیکورٹ کا ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرا کے عدالت پیش کرنے کا حکم

07 نومبر 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کرنے والے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو 8 نومبر تک بازیاب کرا کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی امین احمدنے ناصر عباس شیرازی کے بھائی علی عباس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔
بازیاب/ حکم

a