وزیراعلیٰ سندھ نے ہاکی فیڈریشن کیلئے 100ملین روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

07 نومبر 2017

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے100 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دی ہے اور کہا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزیراعلیٰ ہائوس میں ہاکی کے صدر محمد خالد سجاد کھوکھر کی سربراہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری خزانہ حسن نقوی کو ہدایت کی کہ تین دن کے اندر3.5 ملین روپے جاری کئے جائیں اور اس کی منظوری کے لئے پی سی1 تیار کریں۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے 100 ملین روپے سالانہ گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو ہدایات کی ہے کہ مجوزہ رقم 10 دن کے اندر جاری کی جائے۔