آل پاکستان المدد فٹبال ٹورنامنٹ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی

07 نومبر 2017

خانیوال (نامہ نگار، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن خانیوال کے صدر عالم خان نیازی اور جنرل سیکرٹری میاں عبدالباری کے مطابق 10نومبر کو کچاکھوہ خانیوال میں منعقد ہونے والا آل پاکستان المدد فٹ بال ٹورنامنٹ خراب موسمی حالات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔