شاہین کرکٹ کلب قطب پور نے جناح کرکٹ کلب کہروڑ پکا کو 5وکٹ سے شکست دے دی
قطب پور(نامہ نگار) شاہین کرکٹ کلب قطب پور اور جناح کرکٹ کلب کہروڑ پکا کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ میں جناح کلب کے تمام کھلاڑی پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25اورز میں 195رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔شاہین کلب قطب پور کے بالرز محمد وقاص نے 2،عامر شاہ نے 2،فہیم شاہ نے 2 اور محمد خاور،عمر شاہ،ماجد شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی اننگ میں شاہین کلب کے کھلاڑیوں نے 6وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر کے جیت اپنے نام کر لی۔