دنیا پور‘ کمبائن کرکٹ کلب نے گھوم جا کلب کو دوستانہ میچ میں 101 رنز سے شکست دیدی
دنیا پور (نامہ نگار+خبرنگار) گھوم جا کرکٹ کلب اور کمبائن کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کمبائن کلب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں 248 رنز بنائے جس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے نمایاں بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حمزہ نے 56 رضوان گجر نے 53 راؤ حسیب نے 42 اور وقاص داؤد نے 39 رنز بنائے جواب میں گھوم جا کرکٹ کلب کی ٹیم 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔