زرداری کی زیرصدارت اجلاس حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر مشاورت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی پی کے چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے مشاورتی اجلاسوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب بھی ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حلقہ بندیوں کے بارے میں آئینی ترمیمی بل اور دوسرے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ترمیمی بل اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے رابطوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی پی کی ٹیم آج سپیکر کے طلب کردہ اجلاس میں شریک ہو گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بل کے بارے میں پی پی پی پی کے م¶قف میں نرمی آنے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں۔