ریاض‘ کرپشن پر گرفتاری کے دوران مزاحمت پر ایک شہزادہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں ایک اور شہزادے کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبدالعزیز کرپشن پر گرفتاری کی مزاحمت کے دوران ہلاک ہوئے۔ انڈیا ٹوڈے اور دیگر ذرائع کے مطابق شاہ فہد کے بیٹے عبدالعزیز گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔ 44 سالہ شہزادہ عبدالعزیز مرحوم بادشاہ شاہ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔
شہزادہ عبدالعزیز/ ہلاک