ملکہ ترنم نور جہاں کی طرح اپنا نام پیدا کرنے کی خواہشمند ہوں ‘ گلوکارہ شفق علی

07 نومبر 2017

لاہور ( این این آئی) گلوکارہ شفق علی نے کہا ہے کہ گلوکاری بڑا مشکل فن ہے اور اس کے لئے روزانہ ریاضت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری علیحدہ صنف ہے اور گلوکاری اس سے بالکل مختلف چیز ہے ، اگر آپ دو ماہ تک کسی ڈرامے میں اداکاری نہ کریں تو سکرپٹ اور ریہرسل کے ذریعے آپ اس کردار کو ادا کر سکتے ہیں مگر گلوکاری ایک ایسا فن ہے جس کو روزانہ ریاضت کی ضرورت ہے ۔ ملکہ ترنم نور جہاں ، استاد نصرت فتح علی خاں اور مہدی حسن جیسے بڑے گلوکار بھی روزانہ گانے کی ریاضت کرتے تھے اور میں نے بھی ریاضت کے لئے دو ٹائم مقرر کر رکھے ہیںاور روزانہ چار گھنٹے کی ریاضت کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میری آواز کا ردم آج تک برقرار ہے ۔

اپنا اپنا سچ

بے حد جھوٹے شخص سے خلق خدا تنگ آگئی، تو گائوں بدر کر دیا ۔ دوچار مہینے اِدھر ...