بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی‘ سجل علی

07 نومبر 2017

لاہور ( این این آئی) معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی، بھارت میں سری دیوی کے ساتھ فلم ’’ مام ‘‘ کا تجربہ انتہائی یادگار تھا اور فلم کی کامیابی نے میرے حوصلے مزید بلند کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پاکستان کی کمسن اداکارہ ہوں جس نے بھارتی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہاں اپنے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ بنایا ۔ آئندہ آنے والی پاکستانی فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میرا مستقبل بڑا روشن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کامیابیاں میرے والدین ، دوستوں اور پرستاروں کے ساتھ سینئر اداکاروں کی مرحون منت ہیں ۔