آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری‘ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ جنوبی وزیرستان سے 3 افراد گرفتار‘ اسلحہ بارود برآمد

07 نومبر 2017

راولپنڈی (صباح نیوز) پاک فوج کاملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو زیرحراست لیتے ہوئے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق درہ آدم خیل میں کارکے خفیہ خانے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ اسلحہ میں پستول،آر پی جی 7 ،گولیاں، ایس ایم جی، 30 بور، 12 بور اور 9 ایم ایم کے پستول برآمدکر لئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزکی جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی کارروائی کے دوران 3 افرادکوحراست میں لے لیا۔
آپریشن رد الفساد