گلوکارہ شبنم مجید بچوں کو موسیقی کی تعلیم دیں گی
لاہور (این این آئی) نامور گلوکارہ شبنم مجید بچوں کو موسیقی کی تعلیم دیں گی۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ شبنم مجید ایک نجی ٹی وی چینل کے اشتراک سے پورے ملک سے بچوں میں گلوکاری کا ٹیلنٹ تلاش کریں گی اور ان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے موسیقی کی تربیت دیں گی ۔ بعد ازاں نئے ٹیلنٹ کے درمیان مقابلے کا پروگرام بھی منعقد کروایا جائے گا جس میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دیئے جائیں گے ۔ توقع ہے کہ یہ سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کر دیا جائے گا ۔