نارنگ منڈی: عجیب الخلقت 2جڑواں بھائیوں کی پیدائش ، آپریشن کے بعد انتقال کر گئے

07 نومبر 2017

نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی کے نجی ہسپتال میں عجیب الخلقت دو جڑواں بھائیوںکی پیدائش،اوپروالے بچے کاسرسمیت اوپری حصہ نیچے والے بچے کے جسم کے اندر تھاآپریشن کی کامیابی کے باوجود چندگھنٹے بعد جڑواںبچے انتقال کرگئے بتایاجاتاہے کہ کوٹ عبداللہ کی حاملہ خاتون کو ڈیلوری کےلئے مقامی نجی ہسپتال لایاگیا جہاں لیڈی سرجن نے آپریشن کیا عجیب الخلقت بچے کے اوپر جڑواںبچے کاسرسمیت اوپری حصہ نیچے والے بچے کی چھاتی میں دھنساہواہے بعدازاں انہےں چلڈرن ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں آپریشن کے چندگھنٹے بعد جڑواںبچے انتقال کرگئے ۔
جڑواں بچے