عمران خان کو خیبر پی کے میں تبدیلی کا کام دیا، وہ ناکام رہے : امیر مقام

07 نومبر 2017

سوات(آئی این پی) مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپی کے میں عمران خان کوتبدیلی کا موقع دیا لیکن تبدیلی نہیں آئی،عمران خان کا 360 ڈیموں کا وعدہ بھی صرف وعدہ ہی رہا ، عمران خان بتائیں360ڈیم کہا ں ہیں،کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی،عمران خان نے صحت کی کون سی پالیسی دی ہے۔ صوبے کے ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی دوسرے ہسپتالوں میں جانا پڑتا ہے۔پیر کو انجینئر امیر مقام نے شکردرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبر پی کےمیں کچھ نہیں کیا۔ خیبر پی کے کے عوام نے عمران خان کو تبدیلی کا موقع دیا،لیکن تبدیلی نہیں آئی،2018کے انتخابات میں عمران خان اس نعرے سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا ہم نے علاقے کی نہیں بلکہ پورے صوبے کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ایک ارب درخت لگائے وہ بتائیں ایک ارب درخت کہاں ہیں،عمران خان نے صحت کی کون سی پالیسی دی ہے، صوبے میں صحت کے شعبے کی حالت ابتر ہے۔ سیدو کے ہسپتال میں ایکسرے مشین خراب ہے۔صوبے کے ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔خیبرپی کے کے ہسپتالوں کی ابتر حالت کی وجہ سے پمز میں رش ہوجاتا ہے۔
امیر مقام


aa