صدر سے پولینڈ کی سینٹ کے مارشل سٹینلا کی ملاقا ت ¾ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین سے پولینڈ کی سینیٹ کے مارشل سٹینلا نے ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت نے پولینڈ کو زراعت ، فوڈ پروسیسنگ ، ٹیکسٹائل اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔ ملاقات کے دور ان بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے بتایا کہ پاک پولینڈ پارلیمانی تعلقات باہمی تعاون میں اضافے کا ذریعہ بنیں گے۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت گنجائش سے بہت کم ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ پولینڈ یورپی یونین کا اہم ملک اور پاکستان کا تجارتی حلیف ہے۔
صدر/ملاقات