بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 13روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

07 نومبر 2017

نئی دہلی(آن لائن)بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 13روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 13روزہ مشترکہ فوجی مشقوں اور ایکسرسائز ساسامبریتی کا آغاز شمالی مشرقی ریاستوں مینگالا اور میزو رام میں ہوا ہے دفاعی عہدیدار کرنل سی کنورنے بتایا کہ ان مشقوں کے ذریعے دنای کو یہ سخت پیغام دیا جائیگا کہ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ممالک دہشتگردی سے درپیش خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس لعنت سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
فوجی مشقیں