مہنگائی برقرار‘ برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ

07 نومبر 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 2 روز کے دوران ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14روپے‘ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 4روپے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر اور پیاز کی گراں فروشی بدستور جاری ہے۔ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 148 روپے سے بڑھ کر 162 روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 126روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہو گئی ہے۔ پرچون سطح پر ایک کلو ٹماٹر کی سرکاری قیمت 120روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار ایک کلو ٹماٹر 200روپے تک اور ایک کلو پیاز 78 روپے کی مقررہ قیمت کی بجائے 100روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔
مہنگائی