قندیل قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

07 نومبر 2017

ق ملتان (سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل8 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت میں مفتی عبدالقوی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی کہ اس کو مقدمہ میں تفتیش مکمل ہونے اور چالان عدالت پیش ہونے کے بعد بدنیتی سے جان بوجھ کر ملوث کیا گیا ہے نیز جسمانی ریمانڈکے دوران اس سے کوئی برآمدگی عمل میں نہیں ہے نیز اس کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے اس لئے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دیا جائے۔ اس ضمن میں گزشتہ روزسماعت پرمقدمہ کے مدعی اور مقتولہ کے والد محمد عظیم کی جانب سے بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکنے کی درخواست پیش کی گئی جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔