نارووال: پٹڑی کھل جانے پر علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اتر گئی‘ مسافر محفوظ رہے

07 نومبر 2017

قنارووال(نامہ نگار) علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی پٹڑی کھل جانے سے ریلوے جنکشن نارووال سے نکلتے ہی اتر گئی‘ ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے سے خوفناک حادثہ سے بچ گئی، تاہم مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ براستہ نارووال لاہور کراچی کے لئے جانے والی10ڈﺅان علامہ اقبال ایکسپریس جو پہلے ہی تقریباً 5گھنٹے تاخیر کا شکار تھی نارووال سے لاہور کےلئے روانہ ہوئی تو سٹیشن سے نکلتے ہی ریلوے پٹڑی خستہ حال ہونے سے کھل گئی۔ علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کی 8 ویں بوگی پٹڑی سے اتر گئیں۔ بوگی پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا لیکن ٹرین کی رفتار آہستہ ہونے سے کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نارووال ریلوے انتظامیہ نے ریلوے ٹریک کو مرمت کرکے ٹرین کو روانہ کر دیا۔
پٹڑی/ ٹرین