پشاور،ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک اور مریض دم توڑ گیا
پشاور (بیورورپورٹ) پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق شیخ محمدی پشاور کے رہائشی 48 سالہ واجد علی ولد سردار علی کو ڈینگی بخار کے باعث 6نومبر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا تھا جو پیر کے روز جاں بحق ہوگیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی، رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مزید 32 افراد کو صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا جبکہ 68 مریضوں کو صحت یابی کے بعدڈسچارج کر دیا گیا۔یونٹ کے مطابق اس وقت ڈینگی بخار میں مبتلا 184 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔
ڈینگی
a